ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شام پر امریکی حملہ جارحیت ہے: روس

شام پر امریکی حملہ جارحیت ہے: روس

Fri, 07 Apr 2017 16:49:35    S.O. News Service

ماسکو،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس نے جمعہ کو علی الصباح شام کے علاقے حمص میں واقع الشیعرات فوجی ہوائی اڈے پر امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خود مختار مملکت کے خلاف جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔امریکی میزائل حملوں کے بعد کریملن سے جاری پہلے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ امریکی کارروائی سے واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی سرکاری فوج کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں۔ حملے بے بنیاد دعوی کی روشنی میں کئے گئے کیونکہ شامی حکومت کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں۔حملوں کے بعد جاری ہونے والا پہلا بیان کونسل آف ریشین فیڈریشن کی ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ نے دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی کارروائی سے شام میں دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو گزند پہنچ سکتا ہے۔امریکی کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد روس کا یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ ماسکو، شام پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلوائے گا۔ادھر کونسل آف ریشین فیڈریشن کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کانسٹینٹائن کوساچوف نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد شام کے حوالے سے روس۔ امریکا اتحاد مشکوک ہو گیا ہے۔
 


Share: